بنوں ،مشیر کے لائسنس آفس ،تحصیل اور سکولوں پر چھاپے

بنوں ،مشیر کے لائسنس آفس ،تحصیل اور سکولوں پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں(نمائندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے لائسنس آفس،تحصیل اور سکولوں پر چھاپے،شیڈول فیس سے زائد وصول کرنے پرلائسنس آفس کے ایک اہلکار کو فارغ کرنے اور ایک کے خلاف انکوائری ،جبکہ تحصیل دفتر میں بیزن خیل سے تعلق رکھنے والے پٹواری کو معطل کرکے انکوائری کیلئے ڈی سی بنوں کی سفارش کی تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ کے معاون حصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے لائسنس آفس بنوں پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں طفیل خٹک،ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیروز خان،میڈیا کے نمائندوں اور تحریک انصاف تحصیل ڈومیل کے رہنما اسماعیل خان کے ہمراہ اچباک چھاپہ مارا اور شیڈول فیس سے زائدفیس وصول کرنے پر ایک اہلکار کو فارغ کرکے ایک کے خلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طفیل خٹک کو انکوائری مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خاتمے اور مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیئے ہیں اگر ہم عوام کے مسائل حل نہ کرسکٰن اور اپنے گھر میں اپنے ہی محکمہ سے کرشن ختم نہ کرسکیں تو ہمیں جھنڈا لگانے کا کوئی حق نہیں ہمیں گھر جانا چاہیئے انہوں نے موٹر اینڈ وہیکیل ایگزامینر کو موقع پر ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ کے اہلکاروں کو فارغ کریں کیونکہ ؁ پورے صوبے میں ختم ہوچکا ہے اور لائسنس کیلئے شیڈول فیس دفتر کے باہر آویزاں کریں تاکہ محکمے کا کوئی اہلکار کسی سے زائد رقم وصول نہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسی وجہ سے ہم کو 18ارب روپے ماسک ٹرانزٹ منصوبے کیلئے دیئے ہیں ،دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی ملک شاہ محمد خان نے وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل کی شکایت پر گورنمنٹ ہائی سکول ممند خیل بنوں کا اچانک دورہ کیا لیکن وہاں پر امن ماحول میں میٹرک کا امتخان جاری تھا اور ملک شاہ محمد خان نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور موقع پر موجود عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق امتخانات کو ہر صورت شفاف بنائیں اور نقل کی لعنت کا ہر صورت خاتمہ کریں قبل ازیں وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی ملک شاہ محمد خان نے عوامی شکایات پر تحصیل دفتر بنوں پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ چیک کیا انہوں نے یونین کونسل بیزن خیل کے ایک پٹواری کو عوامی شکایات پر معطل کرکے ڈپٹی کمشنر بنوں کو انکوائری کی سفارش کی ملک شاہ محمد خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قسم اللہ پاک کی جب میں خود رشوت نہیں لیتا اور اپنے محکمہ سے کسی قسم کی ماہواری نہیں لیتا تو کسی اور کوبھی عوام کو لوٹنے یا عوام پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا بہت صبر کرلیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ میں عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے ساتھ اقانون کے مطابق کاروائی کروں گا۔