شبقدر ،تمام فیڈرز سے بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے متجاوز
شبقدر نمائندہ خصوصی) شبقد بازار کے علاوہ تمام فیڈرز پر بجلی لوڈشیڈنگ کادورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کر گیا طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شبقدر ہسپتال کی زیادہ تر مشینری ناکارہ جبکہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا دوسری جانب طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود گزشتہ کئی ماہ سے بھاری بلوں کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر میں مقامی واپڈہ کی جانب سے اس وقت طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شبقدر بازار اور انڈسڑیل فیڈر کے علاوہ دیگر تمام فیڈرز پر بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علا وہ شبقدر ہسپتال میں بجلی نہ ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور ادویات ناکارہ ہو چکی ہے جبکہ ہسپتال آنے والے مریض بجلی نہ ہونے کے باعث علاج معالجے کے پرائیوٹ ہسپتالوں اور کلینکس کا رخ کرتے ہیں شبقدر کے عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف مقامی واپڈہ نے عرصہ دراز سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے تو دوسری جانب عوام پر بھاری بھاری بجلی بلوں کے بم گرا رہے ہیں جو کہ عوام کے استطاعت سے باہر ہے عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل بجلی بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہم بجلی بل جمع نہیں کرتے انہوں نے وفاقی حکومت اور واپڈہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شبقدر میں جاری ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں تاکہ عوام باقاعدگی سے اپنے بل جمع کریں ۔انہوں نے کہا کہ بقایا جات کی ریکوری اور نئے کنکشنز کیلئے اسان طریقہ کا ر وضع کی جائے ۔