لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن، عوام کی پٹواری بستہ سے جان چھوٹ گئی ، رانا ارشد

لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن، عوام کی پٹواری بستہ سے جان چھوٹ گئی ، رانا ارشد

  

صادق آباد ،راجن پور (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)‘ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر کرنے سے عوام کی پٹواری کے بستہ سے جان چھوٹ گئی ہے ‘ عوام کو صحت کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر رانا محمد ارشد نے صادق آباد میں لینڈ ریکار ڈ کمپیوٹر سینٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا محمد ارشد نے (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سیکشن میں عوام کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور طریقہ کار کو دیکھا جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد کے ایمرجنسی وارڈ اور جنرل وارڈ سمیت دیگر حصوں کا دورہ کیا مریضوں سے معلومات حاصل کیں اور ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر فرحان چوہدری ‘ سید جنید کاظمی نے انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کی کمی بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں یہ بات لائی جائے گی تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد شکیل احمد بھٹی‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہد افتخار‘ ایم ایس قمر القیوم‘ انچار ج کمپیوٹر سنٹر فراز احمد ‘ نائب تحصیلدار عمران حفیظ اور دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب جیل خانہ جات چوہدری ارشد سعید نے ڈی سی او آفس راجن پور میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب احمد،اے ڈی سی عبدالفاتح،اے سی راجن پور،اے سی روجھان،ای ڈ ی او تعلیم،ای ڈی او ہیلتھ،ریونیو اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران موجود تھے۔اے سی راجن پور چوہدری مختار نے دوران بریفنگ بتایا کہ ضلع راجن پور میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کا 99فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔راجن پور میں فرد کا اجراء اور انتقال کے عمل کا تیز تر نظام موجود ہے ،30منٹ کے کم وقت میں عوام کو تما م معلومات فراہم کردی جاتی ہیں۔ای ڈی او تعلیم نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں 1157سکول فنکشنل ہیں،18اپ گریڈ کیئے گئے ہیں،56آئی ٹی لیب موجود ہیں،17 سکولA+ کیٹیگری میں آتے ہیں جبکہِ 18 سکول A کیٹیگری میں آتے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے بتایا کہ صحت کے حوالے سے حکومت پنجاب کے روڈ میپ پر عمل جاری ہے،اسوقت ضلع راجن پور ڈینگی فری ہے اور کوئی بھی لاروا کیس سامنے نہیں آیا۔اس وقت ضلع راجن پورپولیو فری بھی ہے جبکہ ملیریا کی روک تھا م کے لئے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ا ے سی روجھان نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں بالخصوص روجھان کے دو ر دراز علاقے کے لوگوں کے مسائل ذیادہ ہیں اگر تحصیل وائز میرٹ پر کام کیا جائے تو دریا پار کے علاقے کو لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔بعدا زاں چوہدری ارشد سعید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -