پائلٹ ایم ایم عالم کی تیسری برسی، نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب، قوم کو ایم ایم عالم جیسے ہیروزپر ناز ہے، مقررین

پائلٹ ایم ایم عالم کی تیسری برسی، نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب، ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) کی تیسری برسی منائی گئی اس سلسلے میں مختلف سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام،(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

تعزیتی تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس سلسلے میں نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ اقبال ہائرسیکنڈری سکول شاہ رکن عالم میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سماجی سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ماہر تعلیم پرو فیسر عنایت اللہ قریشی، شوکت بدر ، نذر محمد، آفتاب زریں ، حامداختر، سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اےئر فورس کے سکوارڈن لیڈر نے 1965میں دشمن کے ایسے چھکے چھڑا ئے کہ دشمن کو سانس لینے کا موقع نہ ملا انہوں نے کہاہے کہ قو م کو ایم ایم عالم جیسے ہیروز پر ناز ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -