چکوال، غریب محنت کش کے گھر میں تین صحت مند بیٹوں کی پیدائش ،پورا علاقہ حیران

چکوال، غریب محنت کش کے گھر میں تین صحت مند بیٹوں کی پیدائش ،پورا علاقہ حیران

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ خان پور میں ایک غریب محنت کش کے گھر میں تین صحت مند بیٹوں کی پیدائش نے پورے علاقے کو حیران کر دیا ۔ چکوال سے23کلو میٹر دور موضع خان پور کے ایک مزدور غفور احمد ولد منظور حسین گوندل جس کی چکوال میں ہیر کٹنگ کی دکان ہے کہ ہاں ایک دن تین ننھے بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ زوجہ اور تینوں بچے خیریت سے ہیں گھر میں یکدم تین بیٹوں کے اضافہ گھر خوشیوں کا گہوارہ بن گیا ہے ۔ غفور احمد مٹھائی کھلانے کی سکت نہیں رکھتا لیکن مبارکباد کے لئے آنے والے رشتہ داروں کو حلوے سے تواضع کر رہا ہے ۔ غفور احمد نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ رزق اور روزی دینے والا اللہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ تینوں بیٹوں اس کی خوش بختی اور خوشحالی کی نشانی ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -