انسداد ڈینگی مہم، قبرستانوں ، جوہڑوں ، گوداموں ، ٹائرشاپس کی تفصیلات تیارکرنیکی ہدایت

انسداد ڈینگی مہم، قبرستانوں ، جوہڑوں ، گوداموں ، ٹائرشاپس کی تفصیلات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( خبر نگار )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان زاہد سلیم گوندل نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام سرکاری اداروں میں صفائی و ستھرائی اور چھتوں پر کاڑکباڑ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے سازگار مقامات قبرستانوں ،جوہڑوں،گوداموں اور ٹائرشاپس کی مکمل فہرست بھی2روز میں تیارکرنے کی ہدایت دی ہے ۔ڈی سی او (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
کے احکامات پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظر جاوید نے تمام محکموں سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے سول سوسائٹی کو انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈی سی او آفس میں اجلاس بھی منعقد ہواجس کی صدارت اے ڈی سی منظر جاوید نے کی۔ضلعی محکموں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظر جاوید نے کہا کہ ضلعی حکومت کے موثر اقدامات کے بدولت گزشتہ برس کے برعکس رواں سیزن میں کوئی ڈینگی کیس منظر عام پر نہیں آیا۔بعد ازاں اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرملتان زاہد سلیم گوندل کی ہدایت پر 21مارچ بروز سوموار سے بڑے پیمانے پر ہفتہ صفائی مہم شروع کی جائے گی ۔ہفتہ صفائی مہم کے دوران 68اربن یونین کونسلز میں کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات اٹھانے سمیت جوہڑوں اور سیوریج کے پانی کو صاف کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ڈی سی او کے احکامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہر یونین کونسل میں30سے زائد سنیٹری ورکرز اور بھاری مشینری کے تحت صفائی آپریشن کرے گی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار نے گزشتہ روز ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم کا آغاز گھنٹہ گھر سے کیا جائے گا ۔بہترین کارکردگی پر ایریا سپروائزر اور سنیٹری ورکرز کو نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے۔