مفاد پرست تاجر ودہولڈنگ ٹیکس لگوا کر غائب ہوگئے ہیں، ڈاکٹر منیر شاہ
ملتان (کامرس رپورٹر) تاجر دوست اتحاد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سید منیر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس 0.01 فیصد کا معاہدہ کرنے کیلئے جانے والے تاجروں نے 0.3فیصد کو 0.5فیصد کرا دیا۔ وزیراعظم کی طرف سے الیکشن لڑنے کی پیش کش پر آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیدار مسلم لیگ کی ٹکٹ کی آفر پر تالیاں بجا کر واپس آگئے۔ نعیم میر جو آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
سیکرٹری ہیں۔ اب وہ ودہولڈنگ ٹیکس لگوا کر تاجروں سے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفادات حاصل کرنے والے تاجر ودہولڈنگ ٹیکس لگوا کر نظر عام سے غائب ہو چکے ہیں اور تاجروں کے حقیقی نمائندے جنہوں نے پہلے بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی تھی۔ آج بھی اس کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ تاجروں کے مفادات کیلئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
