پھاٹک کر اس کرتے ٹرین کی زد میں آکر کار سوار چچا بھتیجی جاں بحق

پھاٹک کر اس کرتے ٹرین کی زد میں آکر کار سوار چچا بھتیجی جاں بحق

  

ملتان،میاں چنوں،خانیوال(جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آنے سے چچا بھتیجی جاں بحق جبکہ 1بچہ تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر نشتر ملتان ریفر۔تفصیلات کے مطابق آڑھتی غلہ منڈی میاں چنوں محمد شبیر اپنے 5سالہ بیٹے نعمان اور 4سالہ بھتیجی مناہل کے ہمراہ اپنی کا ر نمبر4843/LEAپر سوار چکنمبر45والا پھاٹک کراس کررہے تھے کہ(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے آچانک آجانیوالی ٹرین کی زد میں آگئے جس سے محمد شبیر اور اسکی بھتیجی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شبیر کے کمسن بیٹے نعمان کو تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر نشتر ملتان ریفر کردیا گیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے متعدد زندگیوں موت کی نذر ہو چکی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -