چکوال،میگا فیملی فیسٹول کی تیاریاں زور و شور سے جاری

 چکوال،میگا فیملی فیسٹول کی تیاریاں زور و شور سے جاری

  

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)میگا فیملی فیسٹول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ موسیقی کے پروگرام میں ملکو اور چھوٹا استاد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔یہ بات چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ عارف یوسف نے کیا ، انہوں نے مزید بتایا کہ 22سے27مارچ منعقد ہونے والے میگا فیملی فیسٹولکی تیاریاں زورو شدور پر ہیں، بچوں کی دلچسپی کیلئے پروگرام، فوڈ کورٹ اورمختلف قسم کے سٹالز اس نمائش کا حصہ ہوں گے ۔ انعامات سے بھر پور یہ فیسٹول 22مارچ سے 27مارچ رات10بجے تک کمیونٹی سنٹر چکوال میں سجے گا ۔ ملک کے نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ ملک کے مشہور گلو کار بھی اس صنعتی نمائش میں شرکت کریں گے ۔ رات موسیقی کے پروگرام میں ملکو اور چھوٹ استاد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -