چیئر پر سن سندھ انویسمنٹ بورڈ سے نیسلے کے وفد کی ملاقات

چیئر پر سن سندھ انویسمنٹ بورڈ سے نیسلے کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسمنٹ نا ہید میمن سے نیسلے پا کستا ن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر برو نو اولے ہو ک نے اپنی کمپنی کے افسرا ن کے ایک وفد کے ہمرا ہ ان کے دفتر فنا نس اینڈ ٹریڈ سینٹر کرا چی میں ملا قا ت کی اور سندھ میں جو س اور ڈیری مصنوعات کے شعبے میں سر ما یہ کا ر ی کے لئے تبا دلہ خیا ل کیا ۔چیئرپر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسمنٹ نا ہید میمن نے کہا کہ سندھ میں مختلف شعبو ں میں معا شی تر قی کے پُر کشش موا قع مو جو د ہیں جن سے بہتر اور بر وقت منصوبہ بندی کے ذریعے فا ئدہ اُٹھا یا جا سکتا ہے ۔سندھ حکومت پھلو ں ،دو دھ ،گو شت ،مچھلی کے شعبو ں میں سرما یہ کا ر ی ،فا ر منگ اور فیکٹریو ں کے قیا م کی حو صلہ افزا ئی کے لئے متعدد رعا یتیں اور سہو لیا ت فرا ہم کررہی ہے اور نئی فیکٹریو ں کے قیا م کے لئے بینک قر ضے پر سود کی ادا ئیگی کر نے میں سندھ انٹر پرا ئز ڈیو یلپمنٹ فنڈ پُرکشش تعا ون فرا ہم کررہا ہے جبکہ نئی سر ما یہ کا ر ی کے لئے پبلک پرا ئیوٹ پا ر ٹنر شپ کے بھی وسیع موا قع مو جو د ہیں ۔انہو ں نے وفد سے کہا کہ وہ ڈسٹری بیو شن کے سا تھ پیدا وا ر کے شعبے میں بھی آگے آ ئیں اور نئی فیکٹریاں لگائیں ۔منیجنگ ڈائریکٹر نیسلے برو نو اولے ہو ک نے کہا کہ ان کی کمپنی ڈیری اور جو سز کے شعبے میں سر ما یہ کا ر ی بڑ ھا نے کی خوا ہا ں ہے ۔سندھ حکومت کی سر ما یہ کا ر ی کے لئے پا لیسیا ں حو صلہ افزا اور یہا ں امن و اما ن بھی بہت بہتر ہے ۔ان کی کمپنی ڈیری مصنو عا ت اور پھلو ں کے رس کے شعبے میں سر ما یہ کا ر ی کر نا چا ہتی ہے جس پر چیئر پر سن ایس بی آئی نے کہا کہ حکومت سندھ ان کو ہر ممکن تعا ون فرا ہم کر ے گی ۔