راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے220گرام چرس، 37لیٹر کھلی شراب،01عدد پستول30بور معہ01روند،01عدد ریوالور32بور معہ04رونداور چوری شدہ موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس نے محمد سہیل سے220گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے قدیر حسین سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے علی اصغر سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے عتیق الرحمن سے16لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ساجد محمود سے06لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے خالد پرویز سے01عدد پستول30بور معہ04روند، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد اشرف سے01عدد ریوالور32بور معہ04روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے حبیب الرحمن اور محمد ادریس سے چوری شدہ موبائل فون برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -