آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کیخلاف ہنگامی بنیادوں پرکاروائیاں جاری

آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کیخلاف ہنگامی بنیادوں پرکاروائیاں جاری

  

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان کی خصوصی ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرکاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے مزید 12 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔ آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد سرکل کے علاقے بھا رہ کہو سے 2، راولپنڈی سرکل کے علاقے روات سے 3، ڈھوک کالا خان سے 1اٹک سر کل کے علاقے فتح جنگ سے 1، ٹیکسلا سے 2 اورچکوال سر کل کے علاقے چک بیلی خان سے 2اور خان پُور سے ایک بجلی چور پکڑا گیاہے ۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہے۔جن میں سے 07بجلی چوروں کے خلاف بجلی چوری کے نئے قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری کی اطلاع ٹال فری نمبر 0800-25250پہ دیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -