ڈی ایس ریلوے آفس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی، گاڑیوں پر ریلوے کے مخصوص سٹیکر چسپاں

ڈی ایس ریلوے آفس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی، گاڑیوں پر ریلوے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر) ڈی ایس آفس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی کرتے ہوئے گاڑیوں پر ریلوے کے مخصوص سٹیکرز چسپا کردیئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس آفس (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
میں غیرمتعلقہ افراد راستے میں گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو گاڑیاں نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے باعث متعدد بار ڈی ایس آفس میں غیرمتعلقہ افراد کے گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کی گئی مگر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے گاڑیوں پر مخصوص اسٹیکرز چسپاں کرا دیئے ہیں۔ ڈی ایس سے یونین عہدیداروں کی ملاقات کیلئے ’’بدھ‘‘ کا روز مقرر کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس سے ملاقات کے لیے یونین عہدیداروں کو ڈی ایس آفس کے گیٹ پر موجود ریسیپشن سے ویزیٹر کارڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ ویزیٹر کارڈز کیلئے شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ سکیورٹی گارڈز کو سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ مخصوص اسٹیکرز والی گاڑیوں کے علاوہ گاڑیاں اور ویزیٹر کارڈز کے بغیر یونین عہدیداران کا ڈی ایس آفس میں مکمل طور پر پابند عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔
وزیٹر