ناقص حکومتی پالیسیوں سے ہر شخص بے زار ہے،چوہدری عظیم

ناقص حکومتی پالیسیوں سے ہر شخص بے زار ہے،چوہدری عظیم

  

گوجر خان (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہر شخص بے زار ہو چکا ہے مہنگائی ، بے روزگاری ، لا قانونیت حکومت کی ناکامی ظاہر کر رہی ہے بلند و بانگ دعوے کرنے والے عوام کو ذرا بھی ریلیف نہ دے سکے اقتدار کے پجاریوں کا یوم حساب قریب ہے تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام سے ہونے والی ناانصافیاں ظلم و زیادتی کا بھرپور ازالہ کرے گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر راہنما سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمد عظیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے عوام دشمن پالیسیوں پر ہر سطح پر آواز بلند کی عمران خان نے کرپٹ مافیا کا راستہ روکا مسلم لیگ کی حکومت مہنگائی ، بے روزگاری میں اضافے کا باعث بن چکی ہے عوام مسائل سے کوئی سروکار نہیں صرف اپنے مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے جو کہ عوام سے سر ا سر نا انصافی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -