ضلع ملتا ن کے 80اساتذہ کی ترقی کانوٹیفکیشن جاری

ضلع ملتا ن کے 80اساتذہ کی ترقی کانوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان کے80 ای ایس ٹی اساتذہ کی بطور ایس ایس ٹی ترقی کا نوٹیفکیشن جار ی ہو گیا‘ ڈی سی او ملتان نے گزشتہ روز دستخط کر دئیے‘ذرائع کے مطابق چند روز میں(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
مذکورہ اساتذہ کی نئی تعیناتیاں کی جائیں گی‘ محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق جن سکولوں میں ایس ایس ٹی کی سیٹیں خالی ہیں وہا ں ان اساتذہ کو تعینات کیاجائے گاجبکہ ایسے سکولز جہاں ہیڈماسٹر ز کی سیٹیں خالی ہیں ‘وہاں انہی میں سے ہیڈ ماسٹرز تعینات کئے جائیں گے‘ضلع کے تمام سکولوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کی اب کمی دور ہو جائیگی‘اس کا مقصد نظام تعلیم اور معیار تعلیم میں بہتری لانا ہے۔