تفتان بارڈرپرزائرین کو ہمیشہ مسائل رہے، حفاظتی انتظامات کئے جائیں،مظہر علوی

تفتان بارڈرپرزائرین کو ہمیشہ مسائل رہے، حفاظتی انتظامات کئے جائیں،مظہر علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ایران پاکستان بارڈرپر 10 دن سے رکے ہوئے پاکستانی زائرین کے قافلوں کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا جو آج شام تک کوئٹہ پہنچ جائیں گے جو کوئٹہ میں آرام کے بعد اپنے اپنے مقامات پر روانہ کر منزل مقصود تک پہنچیں گے واضع رہے کہ پاکستان سے روزانہ ہزاروں کی تعداد(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
میں لوگ ایران عراق اور شام زیارات کی غرض سے کوئٹہ کے راستے جاتے ہیں اور اسی راستے سے واپس آتے ہیں کچھ عرصہ سے زائرین حکومت پاکستان کی نا اہلی کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکا ر ہوتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ زائرین کے مرکزی مسؤل علامہ مظہر عباس علوی نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکومت کے ذمہ داروں کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے تفتان سے قافلوں کی روانگی ممکن ہوئی ہے اور اب علامہ سید ساجد علی نقوی نے زائرین کے مسائل کے حل کے لیئے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو کوئٹہ انتظامیہ سے ملکر زائرین کے اس مسلئے کو حل کرے گی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زائرین کی حفاظت کا انتظام کرے-جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے ذیشان حیدر کے ساتھ ملتان کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کا مسئلہ کوئی آج کی بات نہیں ہر حکومت میں زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس وقت مسلم ممالک انتہائی مشکل میں ہیں عراق یمن شام بحرین کے حالات انتہائی ابتر ہیں مسلمان کو مسلمان سے مروایا جا رہا ہے امریکہ اور اسرائیل اس تماشے کے اہم کردار ہیں آج اتحاد اور وحدت کی جس قدر ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اس وقت مسلم اُمہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وحدت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حالات کی بہتری کے لیئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں ۔