ملک کو سیکولر بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، فدالرحمن درخواستی
ملتان (سٹی رپورٹر)پا کستان شریعت کو نسل کے امیر مو لا نا فداء الرحمن در خواستی نے پنجا ب اسمبلی سے پا س ہو نے والے حقوق نسواں بل پر مذہبی جما عتوں کے مؤقف کی مکمل حمایت اور تا ئید کر تے ہو ئے لا ہو ر اجلاس کے اعلا میے کا خیر مقدم کیا ہے ،اور مذہبی قا ئدین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
اسلام کے نام پر معر ض و جو د میں آنے والی مملکت خدادا د پا کستان کی نظر یا تی سر حدوں کی ہر صو رت حفا ظت کر ینگے ۔اس ملک کو سیکو لر بنا نے کی کو ئی کو شش کا میاب نہیں ہو نے دینگے۔انہو ں نے کہا کہ اس ملک کے عوام پر مغر بی تہذیب و کلچر کو کسی صو رت مسلط نہیں ہو نے دیں گے ۔عورتوں کے حقوق کے سب سے بڑے داعی ہم ہیں،اس حوالے سے پہلے سے مو جو د قوانین کا نفاذ یقینی بنا یا جا ئے اور مغربی ایجنڈ ے پر نت نئے قوانین بنا کر قوم میں خلفشا ر پیدا کر نے سے گر یز کیا جا ئے ۔شر یعت کو نسل کے دیگر رہنما ؤں مولانا زاہد الر اشدی ،مو لا نا عبد القیو م حقانی ،مو لا نا رمضان علو ی ،مو لا نا قاری الیا س اور مولا نا عبد الرؤف محمدی نے کہا ہے کہ حقوق نسو اں بل کے حوالے سے مذہبی جما عتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر توانا آ واز بلند کر نا خو ش آئندہ ہے۔