میٹرو منصوبہ پر بائیں طرف زکریا یونیورسٹی تا ناردرن بائی پاس روڈ کارپیٹنگ مکمل
ملتان( نمائندہ خصوصی )چیف انجینئر و ٹیکنیکل ایڈوائزر ملتان میٹرو بس پراجیکٹ صابر خان سدوزئی نے کہا ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے نادرن بائی پاس کی طرف میٹرو روٹ کے بائیں طرف 2.5کلومیٹر تک روڈ کی کارپیٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ روٹ کے دوسری سائیڈ کی کارپیٹنگ اتوار سے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
شروع کردی جائے گی۔یہ بات انہوں نے بوسن روڈ پر ترقیاتی عمل کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے موقع پر کہی۔ڈائریکٹر انجینئرنگ خالد پرویز،ایکسئن امانت علی اور ایس ڈی او منعم سعید بھی ہمراہ تھے۔چیف انجینئر نے بتایا کہ بوسن روڈ اور ہمایوں روڑ پر نادرن بائی پاس سے افشار چوک تک صرف دومیٹرو بس اسٹیشنز کے علاوہ فلائی اوور کے تمام گرڈرز لانچ کر دئیے گئے ہیں۔ چونگی نمبر 9پر خانیوال روڈ کے اوپر میٹر روٹ کے فلائی اوور کو لنک کرنے کے لئے پانچ خصوصی گرڈر ز تیار کئے جاچکے ہیں جنہیں آئندہ چند یوم میں لانچ کردیا جائے گا۔
