پاک انڈیا میچ دکھانے کیلئے ملتان اور بہاولپور میں سکرینیں نصب، سینماؤں میں بھی بندوبست

پاک انڈیا میچ دکھانے کیلئے ملتان اور بہاولپور میں سکرینیں نصب، سینماؤں میں ...

  

ملتان، بہاولپور (خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے مابین آج کھیلے جانے والے میچ کو(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

دکھانے کیلئے مقامی 2سینماؤں ریکس ملٹی پلیکس اور ڈریم لینڈ سینما نے اہتمام کیا ہے۔ جس کی ٹکٹ رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے متعدد مقامات پر شائقین کرکٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی بڑی ایل سی ڈیز کا اہتمام کیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی حکومت بہاولپور کی جانب سے عوام کو تفریح کی فراہمی کیلئے ڈرنگ اسٹیڈیم کے فور وال گراؤنڈ میں 800مربع فٹ کی بڑی سکرین پر روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والا ٹی 20ورلڈ کپ کا میچ دکھا یا جا ئے گا۔ اس مو قع پر کر کٹ میچ دیکھنے والے شائقین کی فیملیز اور بچوں کیلئے علیحدہ انکلیوثرکا انتظام بھی کیا جا ئے گا ۔ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی انٹری مفت ہو گی اور ان کے لیے فاسٹ فوڈ کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -