زکریا یونیورسٹی ، پائلٹ اوربخاری سکول کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے ملزمان کاسراغ نہ مل سکا

زکریا یونیورسٹی ، پائلٹ اوربخاری سکول کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے ملزمان ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ‘پائلٹ سکول اور بخاری سکول کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے ملزمان کا سراغ نہ مل سکا‘پائلٹ سکول (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

میں دھمکی آمیز خط پھینکنے والے ملزم کی فنگر پرنٹس کی رپورٹ لاہورلیبارٹری سے ایک ماہ گزرنے کے باوجود موصول نہ ہو سکی‘تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ سے اہم تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز خط بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ‘تاحال کوئی کیس ٹریس نہیں ہو سکا جس کے باعث ملزمان پکڑے نہیں جا سکے‘ذرائع کے مطابق گورنمنٹ بخاری ہائی سکول ولایت آبا د اور گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول کو دھمکی آمیز خط بھجوانے والا ملزم ایک ہی ہے ‘دھمکی آمیز خط کی فوٹو کاپی کرکے صرف باہر لفافہ ہی تبدیل کیا گیا جبکہ تحریر ایک ہی ہے‘اسی طرح زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار کو گزشتہ سال دھمکی آمیز خط بھجوایا گیا تھا جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ آپ60‘60ہزار روپے لے کر لڑکوں کو پاس کرتے ہیں‘اگر میرٹ پر عمل نہ کیا تو آپ کو اڑا دیا جائے گا‘خط بھیجنے والے نے اپنا تعلق ایک کالعدم سے ظاہر کیا‘اس کا مقدمہ تھانہ الپہ میں درج ہوا لیکن کیس ٹریس ہوا نہ کوئی ملزم پکڑا گیا‘اس طرح یہ کیس داخل دفتر کر دیا گیا‘اسی طرح گورنمنٹ بخاری ہائی سکول میں دھمکی آمیز خط بھجوانے والے ملزمان کیخلاف تھانہ جلیل آباد میں مقدمہ درج ہوا لیکن تاحال ملزمان پکڑے نہ جا سکے اور یہ کیس بھی داخل دفتر ہوتا نظر آتا ہے‘بالکل اسی طرح گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول کو دھمکی آمیز خط بھجوانے والے ملزم کیخلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج ہوا ‘پولیس نے ملزم کے فنگر پرنٹس کیلئے خط کے نمونے لاہور لیبارٹری بھجوائے لیکن ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود فنگر پرنٹس کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی‘حالانکہ عموماً فنگر پرنٹس کی رپورٹ ایک ماہ کے اندر آجاتی ہے ‘ پولیس کے مطابق یہ شرارت معلوم ہوتی ہے‘جب بھی کوئی ملزم پکڑا گیا تو اس کی اگلی پچھلی کسر نکل جائے گی‘مذکورہ صورتحال پرایک خفیہ ادارے نے رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو بھجوادی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -