’’پاکستان ‘‘کی خبر پرایکشن ، جدید سگنل سسٹم نقائص کی نشاندہی پر پلیٹ فارم3 کے ٹریک پر سلیپرز تبدیل کرنیکا کام شروع

’’پاکستان ‘‘کی خبر پرایکشن ، جدید سگنل سسٹم نقائص کی نشاندہی پر پلیٹ فارم3 ...

  

ملتان (جنرل رپورٹر) ’’پاکستان‘‘ کی خبر ایکشن، 15مارچ کو جدید سگنل سسٹم کے نقائص بارے تفصیلی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

ریلوے انتظامیہ نے 3نمبری پلیٹ فارم والے ٹریک پر لکڑی کے سلیپرز تبدیل کرنے کا کام شروع کرادیا ہے، تفصیل کے مطابق جدید کمپیوٹر بیس سگنل سسٹم کا ملتان سمیت پانچ اسٹیشنوں گیلے وال، شجاع آباد، شیر شاہ جنکشن، پیراں غائب اور ریاض آباد اسٹیشن پر افتتاح کیا گیا جو آئے روز فنی خرابی کا شکار رہا، افتتاح کے قبل لکڑی کے سلیپرز تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے بارش نے ریلوے انتظامیہ کی پوائنٹ سکورنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بارش کی وجہ سے 4t، 5t، 6t، 8t اور 15t لائن کے سگنل ریڈ ہوگئے جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نمبر3 اور پلیٹ فارم نمبری5 پر ٹرینیں نظر نہ آسکیں اور ٹرینوں کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں‘‘ ریلوے انتظامیہ نے مذکورہ خبر پر ایکشن لیتے 3نمبری پلیٹ فارم پر لکڑی کے سلیپرز تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا ہے جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ریلوے اسٹیشن پر 3نمبری پلیٹ فارم اور 4نمبری پلیٹ فارم کو سلیپرز تبدیلی کے باعث آئندہ 4روز کیلئے بند کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پلیٹ فارم نمبری3 اور پلیٹ فارم نمبری4 پر ٹریک کے سلیپرز تبدیلی کی وجہ سے بند کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے بند پلیٹ فارمز کے ٹھیکیداروں کو پلیٹ فارم نمبری5 اور پلیٹ فارم نمبری6 پر اشیاء خورد و نوش بیچنے کی اجازت دے دی جس پر لاکھوں روپے ٹھیکہ ادا کرنیوالے ٹھیکیداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -