400ارب کے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں، احمد محمود

400ارب کے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں، احمد محمود

  

بہاول پور،صادق آباد(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کو رحیم یارخان جلسہ عام سے خطاب کریں گے27-28 مارچ کو یوتھ اورلیڈیزکنونشن سے اشرف شوگرملزمیں خطاب کریں گے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی شدیدمذمت کرتے ہیں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف آج بروز ہفتہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پرمظاہرے کئے جائیں گے ۔ پنجاب حکومت کوعوام کااحساس ہوتاتو اورنج ٹرین اور میٹرو بس منصوبہ نہ بناتی 400 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اورجوترقیاتی فنڈزکے نام پر جنوبی پنجاب کوگرانٹ دی جارہی ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ان خیالات کااظہار مخدوم سید احمد محمودصدر جنوبی پنجاب نے صدرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نوازش پیرزادہ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان کی عوام نے ثابت کردیا کہ پی پی پی ہی قابل اعتماد جماعت ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 27 اور 28 مارچ کو بہاولپور میں جنوبی پنجاب کے دورہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور تنظیمی عہدیداران کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔بے نظیربھٹو قتل کاکیس عدالت میں ہے اورابھی فیصلہ ہوناباقی ہے اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملہ پرانہوں نے کہاکہ صوبائی وزیرکی جانب سے وائس چانسلر کے ساتھ ہتک آمیز سلوک پرہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کی بہاول پورآمد کے حوالہ سے تمام انتظامات کی زمہ داری ضلعی صدر بہاول پور عامریاروارن اور جنرل سیکریٹری اور ملک شاہ رخ کی ہوگی۔صادق آبادسے تحصیل رپورٹر کے مطابق 26مارچ کو چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جمالدین والی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جلسہ میں لاکھوں کارکنان شرکت کرینگے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی دعوت پر چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز جنوبی پنجاب کے مقام جمالدین والی سے کر رہے ہیں انشاء اﷲ جلسہ عام کی کامیابی سے پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہوں گی اور پیپلزپارٹی ایک بار پھر بڑی عوامی قوت بن کر سامنے آئے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے گزشتہ روز یونین کونسل 186اور 160پی میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمخدوم عثمان محمود‘پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ترجمان رانا طارق محمود خاں‘ چوہدری سمیع اﷲ جٹ‘ ممتاز خان چانگ‘ چوہدری آصف سلطان وڑائچ‘چوہدری افضل مقبول‘ ظفر خان عباسی‘مقصود واہلہ‘ سردار غلام رسول انڑ‘ یاسر خدا بخش ورند‘اﷲو سایا ورند‘ لیاقت علی ورند‘علی رضا بھٹی‘ رئیس عمیر ورند‘ اصغر علی شیخ‘ شیر محمد کلر‘رانا اشرف‘ رفاقت علی شر‘ اسلم آرائیں ‘محمد اسلم کلیار‘ حافظ فیض الرحمن بھیٹ ‘ جام اقبال ملنگی ودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -