بلاول بھٹو کی 26مارچ کو رحیم یار خان آمد، جمالدین والی میں جلسہ عام

بلاول بھٹو کی 26مارچ کو رحیم یار خان آمد، جمالدین والی میں جلسہ عام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، خان پور، لیاقت پور، رکن پور (نمائندگان) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان اور بہاولپور کے 3روزہ دورے پر 26مارچ کو رحیم یار خان پہنچیں گے۔ اس سلسلے میں جیالوں کی جانب سے تمام تر انتظامات کے ساتھ ساتھ بھر پور شرکت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں میلسی(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سابق ایم این اے خان محمود حیات عرف ٹوچی خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے دورے کے بعد فضا بدل جائے گی اور متعدد شخصیات پارٹی میں شامل ہونگی،مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے اور عوامی راج کا سورج پیپلز پارٹی کی حکومت کی صورت میں طلوع ہوگا۔ بلاول بھٹو کے استقبال اور جلسے کیلئے کارکن بھرپور تیاری کررہے ہیں اور یہ جلسہ تاریخ ساز ثابت ہوگا۔بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری رحیم یارخان اوربہاولپورکے تین روز دورہ پر26 مارچ کواڑھائی بجے دوپہر کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز رحیم یارخان پہنچیں گے جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے جمال دین والی جائیں گے وہ اسی روز شام کوہائی سکول جمال دین والی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے اوررات کومخدوم ہاؤس جمال دین والی میں قیام کرینگے بلاول بھٹو27 مارچ کو11 بجے دن رحیم یارخان میں یونین کونسل کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں کے علاوہ عمائدین شہر اورضلع رحیم یاریاخن کے پارٹی عہدیداروں سے ناشتہ پرملاقات کرینگے وہ ایک بجے دوپہر خصوصی طیارہ سے بہاولپورروانہ ہونگے اوربہاولپورپہنچنے کے بعداشرف شوگرملز جائیں گے جہاں وہ ظہرانہ کی تقریب میں شرکت کرینگے بعدازاں وہ جنوبی پنجاب کے شعبہ خواتین کی ارکان سے ملاقات کے علاوہ ساڑھے پانچ بجے شام سینئر پارٹی کارکنوں، سابق عہدیداروں اورعمائدین شہر سے ملاقات کرینگے وہ رات کواشرف شوگرملز میں قیام کرینگے بلاول بھٹو زرداری28 مارچ کواشرف شوگرملز میں ہائیکورٹ بار سے ملاقات کے علاوہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ارکان سے ملیں گے رات ساڑھے سات بجے بہاولپورائیرپورٹ سے کراچی روانہ ہوجائیں گے۔ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کے مطابق چھبیس مارچ کو جمالدین والی رحیم یار خان میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تاریخی جلسہ عام میں جنوبی پنجاب کے ہر اضلاع سے پارٹی کارکن اور عوام شرکت کرینگے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی کی مستقبل کی سیاست کا روڈ میپ دینگے ۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں پارٹی کارکن جمالدین والی رحیم یار خان جانے کی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں چھبیس مارچ سے جنوبی پنجاب کی سیاست میں تبدیلیاں آنی شروع ہوجائینگی جلالپور ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اُمیدوار نے دھاندلی کے باوجود تیس ہزار سے زائد ووٹ لیے ان خیالات کاا ظہار پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں باباطاہر شاہ ،علی مراد کھتران ،سابق بار جنرل سیکرٹری جہانگیر خان نے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ممبر صوبائی کونسل میجر (ر)فرخ رضا خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی آمد سے کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہو رہا ہے اور عوام کا رخ دوبار ہ پیپلز پارٹی کی جانب ہے۔ اب بلاول بھٹو کا دورہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کیلئے بہت بڑا صدمہ ثابت ہو گا۔اس موقع پر جام شکیل احمد،شیخ وقاص،جام عبد المجید جاوید و دیگر افراد موجود تھے۔پیپلز پارٹی تحصیل خانپور شعبہ خواتین کی صدر ممتاز تنویر سید نے کہا ہے کہ 26مارچ کو جمال دین والی کے جلسہ میں خواتین بھاری تعداد میں شریک ہو ں گی۔ شہید بی بی خواتین کیلئے رول ماڈل تھیں پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخی اور یادگار ہو گا۔جلسہ کی کامیابی میں شعبہ خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر رضیہ جمیل،زیبا ظفر،عقیلہ زیدی،خالدہ لیاقت،روزینہ خالد،سیما عباسی،شہناز ساہی،نسرین بخش، فاطمہ برکت ،زاہدہ ریاض و دیگر خواتین موجود تھیں۔پیپلز پارٹی اقلیت ونگ تحصیل و سٹی کا مشترکہ اجلاس مرکزی دفتر پاکستان پیپلز پارٹی خان پور ہوا ۔تحصیل صدر اقلیتی ونگ دادو رام،سٹی صدر اقلیتی ونگ دینہ رام ساگر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 26مارچ کو شہید بینظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو کے جلسہ جمال دین والی میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر دادو رام اور سٹی صدر دینہ رام ساگر نے کہا کہ اقلیتی ونگ کا قافلہ میاں محمد اسلم تحصیل صدر ،چوہدری امجد سلیم اور رئیس سہیل کی قیادت میں بھرپور شرکت کرے گا۔اقلیتی ونگ خانپور کا جلوس موٹر سائیکلوں اور بسوں کے ساتھ روانہ ہو گا۔ اقلیتی ونگ بھرپور طریقے سے جمال دین والی کے جلسے میں حصہ لے گا اور بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر منوہر لعل،گومند رام،کھیتل رام،مہران داس،اجمل رام،دھرمو رام،اسیت کمار،شنکر کمار،پریم چندر،ہزاری لعل،تارا چند رام،رمیش لعل،سرون لعل،ہنس راج،منیر جی لعل،بھورل جی لعل،راج پال بھیل،بشیر مسیح،رام چند کے علاوہ دیگر اقلیتی برادری کے کارکن موجود تھے۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پیپلزپارٹی کے کونسلرمحمداسلم کچھی،بلال کھرل،طیب کھرل،فہمیدخان،لالہ صادق بلوچ،رانااویس نے کہاہے کہ 26مارچ کوصادق آبادمیں ہونے والے بلاول بھٹوزرداری کے جلسہ میں چوک فریدسے محمداسلم کچھی کی قیادت میں بڑاقافلہ روانہ ہوگا۔رکن پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مخدوم معین الدین علی کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے پیپلز پارٹی سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں مخدوم معین الدین علی 26مارچ کو بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ رحیم یار خان میں گلے مل کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے ذرائع کے مطابق میانوالی قریشیاں کے مخادیم کے گٹھ جوڑ کے بعد پیپلزپارٹی حلقہ 194اورحلقہ 291میں کمزور پڑ گئی تھی جس کے بعدپیپلز پارٹی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گراتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و حلقہ 194کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم معین الدین علی کی اہم وکٹ اڑا لی اب مخدوم معین الدین علی اگلے عام انتخاب میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حلقہ 194میں حصہ لیں گے یاد رہے مخدوم معین الدین علی گذشتہ روز پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔