قاسم نون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، حامیوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

قاسم نون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، حامیوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

  

ملتان، شجاع آباد، قطب پور، خانیوال (سٹاف رپورٹر، نمائندگان)این اے 153میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے‘گزشتہ روز(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

دن 11بجے ریٹرننگ آفیسر جلالپور پیروالا نے نوٹیفکیشن جاری کیا‘دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے گزشتہ روز بھی جشن منایا ‘مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ‘ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے‘رانا قاسم نون کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا‘ مسلم لیگی عہدیدار وں اور کارکنوں کی بڑی تعداد قاسم نون کی رہائش گاہ پر موجود رہی‘ اس موقع پر قاسم نون نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی توقعات پر پورا اتریں گے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘ دریں اثنا پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ رضوان عالم نے بیان میں کہا ہے کہ این اے 153کے الیکشن میں سرکاری مشینری کا بھرپور استعمال کیا گیا‘مخالف علاقوں کے پولنگ سٹیشن پر دانستہ طور پر پولنگ کا عمل سست رکھا گیا ‘اس الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ہار گئی اور حکومت جیت گئی ہے۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حلقہ این اے 153جلالپور پیروالا ضمنی الیکشن میں حکومتی دباؤ پر سیاسی حریفوں دیوان اور سید گروپ کارانا قاسم نون سے غیر فطری اتحاد لیگی امیدوار رانا محمد قاسم نون 75422ووٹوں کی برتری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ دیوان عاشق بخاری، مہدی عباس لنگاہ ایم پی اے کا رانا قاسم نون سے غیر فطری اتحاد کب تک چل پائے گا ، رانا قاسم نون کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے دیوان عاشق بخاری کے گروپ کے افراد رانا قاسم نون کے کیمپ میں جانے کا رخ کرنے لگے ہیں جو آنے والے عام انتخابات میں دیوان گروپ کیلئے کافی مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں قبل ازیں دیوان عاشق حسین بخاری کے دیرینہ ساتھی ملک لعل محمد جوئیہ دیوان گروپ کو چھوڑ کر رانا قاسم نون کو پیارے ہو چکے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ملک لعل محمد جوئیہ آنے والے انتخابات میں صوبائی حلقہ 205میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں جبکہ اس حلقہ سے مہدی عباس لنگاہ ایم پی اے ہیں اس ضمنی الیکشن میں سیاسی حلقوں کا تاثر تھا کہ دیوان عاشق بخاری کے بیٹے دیوان محمد عباس بخاری کا ان کے سیاسی حریف رانا قاسم نون کے حق میں دستبردار ہونے سے ووٹر نے تحریک انصاف کے امیدوار کا رخ کرنے کی بجائے لیگی امیدوار رانا قاسم نون کی طرف کر گیا جس کی وجہ رانا قاسم نون کا عوام سے رابطہ اور ماضی میں علاقہ میں ترقیاتی کام کرانا ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک اکرم کنہوں کے بارے میں سیاسی حلقوں میں تاثر تھا کہ وہ الیکشن میں دس سے پندرہ ہزار ووٹ حاصل کر سکیں گے مگر پیپلز پارٹی کے امیدوار اکرم کنہوں نے خلاف توقع خاطر خواہ 31000ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ آنے والے وقت میں کیا دیوان گروپ عام انتخابات میں الیکشن میں حصہ لے گا اگر حصہ لے گا تو کس پارٹی سے لے گا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رانا قاسم نون رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اگر دیوان گروپ رانا قاسم نون کے اتحادی بنے توپی پی 205میں نغمہ مشتاق لانگ لیگی ایم پی اے پہلے سے موجود ہیں اور پی پی 205میں مہدی عباس لنگاہ لیگی ایم پی اے ہیں آنے عام انتخابات سے قبل ہی ان سیاسی حریفوں کا غیر فطری اتحاد ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ علاوہ ازیں حلقہ این اے 153جلالپور پیروالا میں لیگی امیدوار رانا قاسم نون کی جیت پر دوسرے روز بھی حامیوں کا رش لگا رہا سابق ایم این اے رانا شوکت حیات نون اور رانا قاسم نو ن کو مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔قطب سے نامہ نگار کے مطابق این اے 153 جلال پور پیر والہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر لیگی عہدے داران چئیرمین رانا اعجاز احمد،اشرف ہاشمی،وزیر تھہیم،محمد مزمل،میاں سلیم،علاؤالدی ہاشمی،راؤ محمد یونس،عقیل ہاشمی،رانا آفتاب،شاہزیب ہاشمی،اللہ دتہ عاربی،سید ایاز احمد شاہ، کونسلرز فاروق ہاشمی،طارق رحمانی،عبدالمجید بھٹی،سلیمان ارائیں و دیگر نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔راؤ محمد یونس اور جنید ہاشمی،رانا صداقت علی نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن)اپنی کامیابی پر جشن منائے گی۔خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ایڈمنسٹریٹرمارکیٹ کمیٹی خانیوال شیخ جہانگیر نے کہاکہ حلقہ این اے 153کاضمنی الیکشن تاریخی کامیابی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ تبدیلی کے پرفریب نعروں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتاہے۔مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میونسپل کمیٹی خانیوال چیئرمین کے امیدوار راناعبدالرحمن خاں نے کہاکہ حلقہ این اے153 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) کی مثالی کامیابی حکومت کی پالیسیوں پرعوام کے اعتماد کااظہار ہے ۔وہ پیرووال میں معززین علا قہ اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کو اپنے دور اقتدار میں ریڈ کارپٹ پر گارڈ آف آنر پیش کر نے والے کس منہ سے حکومت پرتنقید کررہے ہیں۔ اس موقع پر حاجی راؤ عبدالوحید، راؤ محمدطاہر، حسن جہانگیر بھی انکے ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -