ملک میں تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،تہمینہ دولتانہ

ملک میں تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،تہمینہ دولتانہ

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)کامسیٹس کے 83ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے ملک میں تعلیم کافروغ مسلم لیگ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جنوبی پنجاب میں کامسیٹس یونیورسٹی کا قیام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی مشکور ہیں جنہوں نے کامسیٹس وہاڑی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کے قیام میں ذاتی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کامسیٹس کے ریکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کہا کہ کامسیٹس کے فارغ التحصیل طلباء کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی کامسیٹس اپنے طلباء کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنا مستقبل خود بنا لیں ۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جناب خیرالزمان نے اپنے خطاب میں کامسیٹس وہاڑی کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کی مستقبل میں کئی شعبہ جات میں نئے پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں جن مین ایم ایس سی میتھ بھی شامل ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -