ریلوے پارسل آفس میں سیکورٹی کلیئرنس سٹیکرز نایاب، اہلکار پارسلوں پر دستخط کرنے لگا
ملتان (جنرل رپورٹر) پارسل آفس ریلوے ملتان کو عرصہ 4ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود پارسل کی بکنگ کیلئے مخصوص سکیورٹی کلیئرنس کے اسٹیکرز تاحال جاری نہیں کیے گئے جبکہ پارسل آفس انتظامیہ ’’ڈنگ ٹپاؤ‘‘ پالسی کے تحت پارسل کی مکمل طور پر چیکنگ نہیں کرتی اور چیکنگ کے لیے تعینات 1سکیورٹی اہلکار کے دستخط لیکر پارسل کو ’’اوکے‘‘ قرار دے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے چاروں اطراف سے اوپن ریلوے اسٹیشن پر نا(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
خوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ پارسل آفس انتظامیہ خود کو کلیئر کرنے کے لیے پارسل آفس میں ریلوے پولیس اہلکار جوکہ خاص طور پر چیکنگ کیلئے ہمراہ میٹل ڈیٹیکٹر (جو قابل رپیئر ہے) تعینات ہے۔ سامان کی چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کرکے پارسل کو ’’اوکے‘‘ کرکے بکنگ کیلئے اپنی ذمہ داری پر دستخط کردیتا ہے جوکہ تشویشناک عمل ہے۔ پارسل آفس میں بکنگ کے بعد سامان پر سکیورٹی کلیئرنس اسٹیکرز لگانے کا سلسلہ عرصہ 4ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود تاحال بند ہے جس کی وجہ سے سامان تبدیلی ہونا معمول بن چکا ہے۔
سٹکرز