ٹریفک حادثات و واقعات میں کمسن بچے سمیت 5افراد جاں بحق
دائرہ دین پناہ،لودھراں، حاصل پور، بہاولنگر (نمائندگان) ٹریفک حادثات و واقعات میں کمسن بچے سمیت 5افراد جاں بحق، 18افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تیز رفتار کار نے راہگیر 15سالہ اسد کو اڈا صدیق آباد نزد بی زیڈ یو کے قریب ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں 15سالہ نوجوان اسد موقعہ دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی امداد ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیا۔ پولیس نے موقعہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
سے ابتدائی معلومات اکٹھی کیں اور کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ مذکورہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو اور پولیس نے ورثا کے ھوالے کیا۔ ٹریفک کے دیگر حادثات میں عدیل عباس، اسامہ، نوید، ممتاز بی بی، رضوان ماہم، نعیم، کاشف، غلام حسین، اشرف، سرفراز، اعجاز سعید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقعہ پر طبی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرا دیا۔ جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چاہ صالح والا کا محمد سلیم قریشی دوسال قبل ہیپاٹائٹس کا شکار ہوا تھااور مسلسل وہ دو سال بیماری سے لڑتا رہا مگرایک ماہ سے بے ہوشی کی حالت میں تھا اور گزشتہ شب زندگی کی بازی ہار گیا۔ واضع رہے کہ ناقص پانی سے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہو کر اسی پٹی چاہ ٹوپی والا اور صالح والا کے بیس سے زائد افراد چند سالوں میں موت کی آغوش میں جا چکے ہیں ۔ محکمہ صحت نے علاقہ کی صورت حال جاننے کے باوجود بھی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ کے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ حا صل پو ر سے نا مہ نگار خصو صی کے مطابق حا صل پور کی نو احی بستی خیر و غا زیخنا نہ میں بچے کر کٹ کھیل رہے تھے کہ گیند بل میں گر گئی ۔10سا لہ بچے اسد ولد مصطفی نے ہا تھ ڈا ل کر نکا لنے کی کوشش کی کہ اندر زہر یلا سا نپ تھا جس کے ڈسنے سے بچہ مو قع پر دم تو ڑ گیا ۔بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پہلے واقعہ میں تیزرفتار موٹرسائیکل سوار محمد اسلم نے بائی پاس کے قریب کھڑے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں محمد اسلم شدید زخمی ہوگیا جس سے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیجایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں تیزرفتار مسافر وین بے قابو ہوکر دوکان میں جاگھسی۔دوکان مکمل تباہ ،ایک شخص شدیدزخمی۔تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل۔عارف والاسے بہاولنگر آنے والی مسافروین تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر موہل چوک بائے پاس کے قریب دوکان میں گھس گئی جس کے نتیجہ میں دوکان مکمل تباہ ہوگئی اور دوکاندار عبد الوحید شدید زخمی ہوگیا زخمی کو ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کردیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیزرفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیاگاڑی میں موجود مسافر بھی بال بال بچ گئے۔مقامی پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی جبکہ ڈرائیور اور کنٹریکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کہروڑ پکا روڈ پر شاہ کے ڈیرہ کے نزدیک عمیر 40سالہ مہاجر کالونی بہاولپور کا رہائشی موٹر سائیکل سوار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔