قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ پر اظہاراعتماد ہے،منصورافسر

قاسم نون کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ پر اظہاراعتماد ہے،منصورافسر

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر7ملک منصورافسر نے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور انکی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے این اے 153سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قاسم نون کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے تحریک انصاف کو چاروں شانے چت کردیا ہے،عمران خان کو چاہیے کہ ان کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ حکومت پر بلاجواز تنقید کا سلسلہ چھوڑ کر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب توجہ دیں ،عوام ان کے جھانسے میں اب نہیں آنے والے عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک و قوم کیلئے کون بہتر سوچ رہا ہے اور پاکستان سے مسائل کے خاتمے کیلئے کون عملی اقدامات اٹھا رہا ہے کیونکہ عوام باشعور ہوچکے ہیں صرف زبانی دعوؤں اور احتجاجی سیاست سے اب ان کو رام نہیں کیا جاسکتا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -