ضلع ڈیرہ کی خطرناک قرار169سکولوں کی عمارتیں دوبارہ تعمیرکرنے کیلئے فنڈز جاری
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ضلع ڈیرہ غازیخان میں مخدوش اور خطرناک قرار دی گئی سرکاری سکولوں کی عمارتیں صوبہ بھر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
میں سب سے ز یادہ ہیں . ضلع کی273 عمارتوں کی مرحلہ وار تعمیر شروع کر دی گئی ہے . پہلے مرحلے میں خطرناک قرار دی جانے والے 169 سکولوں کی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں . تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا. یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ندیم الرحمن کو منصوبوں کے معائنہ کے دوران بتائی گئی . ڈی سی او ندیم الرحمن نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سروے کے دوران رہ جانے والی عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر دوبارہ تعمیر کیلئے ضروری عمل مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں . بوسیدہ اور عمر پوری کرنے والی عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند کر دیں .خدانخواستہ کسی بھی جانی نقصان پر سربراہ ادارہ ذمہ دار ہو گا ۔