دربار فریدؒ پر عائد پابندیوں کیخلاف دھرنا جاری

دربار فریدؒ پر عائد پابندیوں کیخلاف دھرنا جاری

  

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) سرائیکستان قومی اتحاد کے زیر اہتمام دربار فریدؒ پر عائد پابندیوں کیخلاف مسلسل 36واں ہفتہ وار (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

دھرنا دیا گیا جس کی قیادت ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کی دھرنے میں منشاء فریدی ،منظور حسین جتوئی ،سجاد فریدی ،الطاف لاکھا ،ناصر سومرو سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایس کیو آئی کے قائد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ تخت لاہور کو دریائے سندھ میں غرق کرنے کا وقت آپہنچا ہے ۔ سپریم کورٹ اگر غلط کارکردگی پر آئی جی سندھ کو برطرف کرسکتی ہے تو میاں برادران کے کرپٹ وزراء اور غیر آئینی اقدام کیخلاف بے بس کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فریدؒ کا پیغام لوگوں کے دلوں میں ہے اور ان کے افکار پر عمل پیرا ہوکر سرائیکی صوبہ لے کررہیں گے۔ دھرنے میں منشاء فریدی ،منظور حسین جتوئی ،ناصر سومرو ،سجاد فریدی ،الطاف لاکھا نے بھی خطاب کیا محمد علی مزاری ،یسین دریشک ،صدام چٹھہ سلطان خان جتوئی سابق ناظم نے خصوصی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -