صوبہ بھر میں معذور افراد کو خدمت کارڈ کی فراہمی کا عمل جاری

صوبہ بھر میں معذور افراد کو خدمت کارڈ کی فراہمی کا عمل جاری

  

ملتان (خاتون رپورٹر ) صوبہ بھر میں معذور افراد کوخدمت کارڈ کی فراہمی کا عمل جاری ہے سوشل ویلفیئرکو 1103معذور افراد کو خدمت(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کارڈ دینے کے احکامات ملے ہے جبکہ 500افراد کاڈیٹا ٹھیک نہ ہونے کے باعث ڈیپاٹمنٹ کو مشکلات کا سامنا ہے ا س کے علاوہ خصوصی کارڈ کے فوری اجراء کیلئے محکمہ سوشل ویلفےئرنے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا خدمت کارڈ پہلے مرحلے میں نابینا افراداور مستحق افراد کو دیئے جارہے ہیں خدمت کارڈ کے حامل افراد کو حکومت کی جانب سے 1200ماہوار اعزایہ اور دیگر سہولیات دی جائے گی اس کارڈ کے حامل افراد کو سرکاری نوکریاں ،ٹرین کے سفر میں خصوصی رعایت ،ایجوکیشن کوٹہ سے تعلیمی اداروں میں داخلے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیا ت مہیا ہونگی جبکہ معذور افراد ر اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں افسران سے ملاقات میں بھی آسانی ہوگی بتایا جاتا ہے اب تک ضلع ملتان سے 13502 نابینا اورمعذور افراد کی رجسٹر یشن کر دی گئی ہے جبکہ رجسٹریشن کا عمل غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا ان افراد کی رجسڑیشن سوشل ویلفیئر نے کی ہے ان کو خدمت کارڈفراہم کیے جارہے ہیں۔ شجاع آباد میں 50سے زائد افراد کو خدمت کارڈ دیئے جاچکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -