چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  

ملتان (وقائع نگار) تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے محمد عتیق کی موٹر سائیکل نمبری 3149سی ڈی 70نامعلوم نے گھر سے باہر چوری (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کر لیا۔ تھانہ شاہ رکن عالم یو بلاک کے رہائشی ارشد کو شاہ رکن عالم کے علاقے میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کھڑے تھے۔ جونہی ارشد ان ڈاکوؤں کے پاس سے گزرنے لگا کو ڈاکوؤں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور موٹر سائیکل نمبر 3361 ماڈل 2015 چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے سے حسن کی نامعلوم چور نے کار چوری کر لی۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے سے کار نامعلوم نے چوری کر لی۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے سے کار سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کرنامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عاطف سے نامعلوم نے موٹر سائیکل چھین لی۔ تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چوک کے پاس سے نامعلوم چور نے اللہ بخش کی سائیکل دکان کے باہر سے چوری کر لی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -