نئی بھرتیاں ، اسیسمنٹ بذریعہ پی ٹی ایس کروانے کیلئے سفارشات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کوارسال

نئی بھرتیاں ، اسیسمنٹ بذریعہ پی ٹی ایس کروانے کیلئے سفارشات سٹی ڈسٹرکٹ ...

  

ملتان (خبر نگار)پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے ضلع ملتان میں نئی بھرتیوں اوراسیسمنٹ ٹیسٹ بذریعہ پی ٹی ایس کروانے کیلئے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سفارشات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کو بھجوا دی ہیں پاکستان ٹیسٹنگ سروس پی ٹی ایس کی طرف سے ڈی سی او ملتان کو بھجوائی گئی چٹھی میں کیاگیاہے کہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس کارپوریٹ گورنمنٹ اورایجوکیشنل سیکٹر میں تمام صوبوں ،آزاد جموں کشمیر ، گلگت ، ملتان میں میرٹ اورشفافیت کے تحت ایکروئمنٹ کے موقع پر ٹیسٹ کاانعقاد کروارہی ہے جس میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل مہارت کے امتحان اورٹیسٹ کے دوران اس عہدے کیلئے قابلیت کاجائزہ لیاجاتاہے لہذا پی ٹی ایس کو ضلع ملتان میں ایکروئمنٹ سکریننگ ٹیسٹ، سکل ٹیسٹ ، پروموشنل ٹیسٹ اورسٹاف ٹریننگ ٹیسٹ کاموقع دیاجائے جس پر ڈی سی او ملتان نے ضلع کے تمام محکموں کو پی ٹی ایس کی خدمات قواعد وقانون کے مطابق لینے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -