وزیراعظم، بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لیکر جائیں، ڈاکٹر وسیم اختر

وزیراعظم، بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لیکر جائیں، ...

  

بہاولپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی کے خلاف جمعہ نماز کے بعدجامع مسجد الصادق سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،امیر شہر سید ذیشان اختر نے کی ریلی میں مظاہرین نے احتجاجی بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کیخلاف(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

نعرے درج تھے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے وفا کرنے کی سزا آج جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیاں دے کر دی جاری ہے بنگلہ دیش میں دی جانے والی پھانسیوں کے معاملے کو اقوام متحدہ میں لیکر جائیں۔ جبکہ عالم اسلام اس ظلم و بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے او آئی سی کا اجلاس بلائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -