پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 3اشتہاریوں سمیت 25گرفتار

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 3اشتہاریوں سمیت 25گرفتار

  

ملتان ( وقائع نگار) ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کاسلسلہ جاری رہا۔04منشیات فروشوں،03ناجائز اسلحہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

رکھنے والے،03فحش حرکات کرنے والے افراد اور09اشتہاری مجرمان سمیت 20ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے وٹک رقم 4400/- روپے، 01بندوق 12بور، 04رائفل 44بور، 01رائفل 303، 01ریوالور 32بورمعہ 52گولیاں برآمد کر لیں۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم رمضان سے بندوق 12بور، ملزم دلشاد سے ریوالور 32بور، ملزم بلال سے رائفل 44بور معہ گولیاں، ملزم عبدالمجید سے رائفل 303 معہ 02 گولیاں، ملزم عبدالرؤف سے رائفل 44بورمعہ 05گولیاں، ملزم ربنواز سے رائفل 44بور معہ 12گولیاں اور ملزم عبدالمجید سے رائفل 44 بورمعہ 08گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان آصف، طارق، ناصر، عمران، خادم، اکمل اور آصف کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک 4400/-روپے برآمد کر لی۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم قاری محمد صادق جس نے اپنا مکان ملزم محمد عباس کو بنا اجرت نامہ کرائے پر دیا ہوا تھا اور ملزم حاجی مشتاق نے بغیر کرائے نامہ کے ملزم رسول بخش کو اپنا مکان کرائے پر دیا ہوا تھا کو قابو کر کے جبکہ پولیس تھانہ چہلیک نے ہوٹل منیجر ملزم محمد ایوب کو قابو کر کے جس نے مہمانوں کا ریکارڈ متعلقہ تھانے میں جمع نہیں کروایا تھا اور منیجر ہوٹل ملزم زین الدین کو جس نے مہمانوں کا ریکارڈ متعلقہ تھانے میں جمع نہیں کروایا تھا کو قابو کر لیا۔ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان شاکر اور عبدالمجید کو جعلی ادویات فروخت کرتے ہوئے۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد ساجد کو شادی کی تقریب میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 113نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لیا۔ علاوہ ازیں ایکسائز آفس ملتان میں 423 نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 103موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔ پولیس ضلع ملتان نے 03اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں سے 03کا تعلق کیٹگری Bسے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -