بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیبٹ کارڈ کی وصولی کے باوجود مستحق خواتین پیسے نکلوانے میں ناکام، جیسے ہی بجٹ آئے گا رقوم فراہم کر دی جائیں گی، سعدیہ فاطمہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیبٹ کارڈ کی وصولی کے باوجود مستحق خواتین پیسے ...

  

ملتان (خاتون رپورٹر) ملتان سٹی صدر ،جلال پور ،شجاع آباد کی پچاس فیصد (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیبٹ کارڈ دیئے جاچکے ہیں لیکن اس کے تحت ان کو پیسے نہیں مل رہے۔ انتظامیہ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دیے جانے والے سمارٹ کارڈ جس سے صرف اومنی ،اے ٹی ایم ، بینک اور زونگ کارڈ کے ذریعے پیسے نکلوائے جاسکتے ہیں اور عوام کو سہولت ہوجائے گی وہ صرف اومنی کے مرہون منت نہیں رہیں گے اس سلسلہ میں ضلع ملتان میں پہلے مرحلہ میں ملتان سٹی صدر ،جلال پور ،شجاع آباداورجلالپور پیروالامیں سمارٹ کارڈکی حامل پچاس فیصد خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیبٹ کارڈ دیئے جاچکے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو کارڈ کے تحت رقوم اس لیے نہیں مل رہی کیونکہ ابھی بجٹ نہیں آیا بے نظیر انکم سپورٹ کا بجٹ ہر تین ماہ بعد آتا ہے جیسے ہی بجٹ آئے گا ان کو رقوم فراہم کردی جائیں گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -