سیوریج پانی کے جوہڑ، گندگی کے ڈھیر، ٹبی شیر خان کے رہائشیوں کاواسا کیخلاف مظاہرہ

سیوریج پانی کے جوہڑ، گندگی کے ڈھیر، ٹبی شیر خان کے رہائشیوں کاواسا کیخلاف ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)واسا ملتان کی نااہلی کیو جہ سے محلہ ٹبی شیرخان کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے محلہ میں گٹروں کا پانی اب گلیوں میں جمع ہوچکاہے جس کیوجہ سے جگہ جگہ جوہڑبن چکے ہیں ۔ ان جوہڑوں پرمچھروں کی افزائش عروج پر ہے ۔ جو بیماریوں کاباعث بن رہے ہیں محلہ ٹبی شیر خان کی اکلوتی جامعہ مسجد کے سامنے گندے پانی کے جوہڑ نے نمازیوں کیلئے مصیبت پیداکررکھی ہے ۔ اسی طرح محلہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہل کار اس محلہ کارخ تک نہیں کرتے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ محلہ کی صفائی متعفن ہوچکی ہے گٹروں کے پانی کیوجہ سے سکولوں اوردفاتر جانیوالے طالب علموں اورملازمین کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا۔ گٹروں کاپانی واسا کی عین پائپ لائن میں داخل ہوچکاہے ۔جس کیوجہ سے صاف پانی پینے کے قابل نہیں ہے ۔ جس پر اہل محلہ نے احتجاجی مظاہرہ کیاہے اور چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کے علاوہ واساحکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -