بجلی صارفین کی آگہی کیلئے ری کنکشن پالیسی پرعملدرآمد کرنیکی ہدایات جاری

بجلی صارفین کی آگہی کیلئے ری کنکشن پالیسی پرعملدرآمد کرنیکی ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ کے صارفین کو آگاہی کیلئے ری کنکشن پالیسی پرعمل درآمد کی ہدایت کی ہے ۔ بجلی کمپنیوں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
کے دفاتر بالخصوص ریونیو دفاتر میں ری کنکشن پالیسی کو نمایاں طورپر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ گھریلوڈومیسٹک اورتجارتی کمرشل صارفین کی عدم ادائیگی ، نادہندگی پرکاٹے گئے کنکشن کی بحالی ری کنکشن کیلئے 1ہزار روپے تک کے بل پر 100روپے آرسی او ادا کرناہوگی ۔1ہزارسے 5ہزار روپے تک کے کنکشن کی دوبارہ بحالی کیلئے 300روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔5ہزار ایک روپے سے 15ہزار روپے تک کے بل کی عدم ادائیگی کے کنکشن کی بحالی کیلئے 900روپے فیس اداکرناہوگی پندرہ ہزار ایک سو ر وپے سے 1لاکھ روپے تک کے نادہندگان کی جانب سے بل کی ا دائیگی کے ساتھ 2ہزار روپے ری کنکشن پالیسی کے تحت فیس اداکرناہوگی 1لاکھ روپے سے زائد اور 5لاکھ روپے تک 2500روپے کی فیس اداکرنا ہوگی،جبکہ 5لاکھ سے زائد بلوں واے کاٹے ہوئے کنکشن کوبحال کرنے کیلئے10ہزار روپے رکی کنکشن فیس ا دا کرناہوگی۔