میونسپل کمیٹی احمد پورشرقیہ کی چیئرمین شپ سہیل خاکوانی کو37کونسلروں کی حمایت حاصل
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ کی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر شہزاد سہیل خان خاکوانی کو لیگی ایم این(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی جانب سے اُمیدوار نامزد کرنے کے اعلان کے بعد 37کونسلران نے ان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 4نومنتخب کونسلران نے بھی علاقہ کے وسیع تر مفاد میں شہزاد سہیل خان خاکوانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے کونسلران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ سے ن لیگ کے 26کونسلران منتخب ہوئے ہیں اور11 آزاد کونسلران نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت اور میرے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ن لیگ کے نامزد اُمیدوار شہزاد سہیل خان خاکوانی کی حمایت کا اعلان کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔
حمایت
