صوبائی سیکرٹریز کافیلڈ وزٹ، سرکاری محکموں کے سربراہان کو جمعہ اورہفتہ کے روز الرٹ ، انتظامات یقینی بنانے کے احکامات

صوبائی سیکرٹریز کافیلڈ وزٹ، سرکاری محکموں کے سربراہان کو جمعہ اورہفتہ کے ...

  

ملتان (خبرنگار) ڈی سی ا و ملتان نے صوبائی سیکرٹریوں کے ہرجمعہ ا ورہفتہ کے روز فیلڈ وزٹ کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان کو الرٹ رہنے اورانتظامات یقینی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے تمام ایڈمنسٹریٹر سیکرٹریوں کوصوبہ بھر کے تمام اضلاع ماسوائے ہوم ڈسٹرکٹ میں ہرجمعہ اورہفتہ کے روز فیلڈ وزٹ کرنے کاٹاسک دیاگیاہے تمام صوبائی سیکرٹری ہرضلع میں اپنے محکمے کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت میں ہولیاست فراہمی سے متعلق اضافی معائنہ کریں گے ا وراس سے متعلق فیلڈ وزٹ کے دوران بائیو میڈیکل آلات کی خرابی اوربروقت مرمت نہ ہونے کابھی جائزہ لیاجائے گاجس پرڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے صوبائی سیکرٹریوں کے فیلڈ وزٹ کے موقع پر ضلع ملتان میں تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسروں ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریورس مینجمنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس تمام اسسٹنٹ کمشنروں ، جنرل اسسٹنٹ ریونیو ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، کونسل آفیسر اور تمام ٹی ایم اوز کو انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ الرٹ دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -