7مختلف مقامات سے ڈینگی مچھراورلاروا برآمد

7مختلف مقامات سے ڈینگی مچھراورلاروا برآمد

  

ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت کی ٹیموں کو گزشتہ روز جمع کو7مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملاہے ۔ تمام مقامات ان ڈور میں موسی پاک ٹاؤن 2شاہ رکن عالم ٹاؤن 3بوسن ٹاؤن اور(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

شیر شاہ ٹاؤن میں1,1جگہ سے ڈینگی مچھر اورلاروا ملاہے محکمہ صحت ٹیموں کو یکم جنوری 2016سے لیکر 18مارچ 2016تک 137مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اورلاروا ملاہے 20مقامات آوٹ ڈور میں اور117مقامات ان ڈور ہیں ۔ ڈینگی مچھر اور لاروا ملنے کے لحاظ سے موسی پاک ٹاؤن اپ سرفہرست ہے شجاع آباد اورجلالپور پیروالامیں سے تاحال کوئی بھی ڈینگی مچھر اورلاروا نہیں ملاہے ۔ ڈینگی بخار کے شبہ میں کوئی مریض داخل نہیں ہوا ۔ جبکہ خناق کابھی کوئی مریض داخل نہیں ہوا ہے یکم جنوری 2016سے 18مارچ2016تک سنیڈ فلائی مکھی کے کاٹنے سے 161مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے لائے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -