جماعت اسلامی وہاڑی کی کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں ریلی

جماعت اسلامی وہاڑی کی کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں ریلی

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)جماعت اسلامی وہاڑی کے زیر اہتمام کرپشن فری پا کستان مہم کے سلسلہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی صدارت ضلعی امیر سید جا وید حسین شاہ نے کی جبکہ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

حاجی محمد طفیل وڑائچ ، راؤ خلیل احمد ، عظمت اللہ ، علی وقاص ہنجرا ، رضا محمد قادری، طارق محمود ، عبدالخالق شاکر ، شکیل احمد ، حاجی محمد نواز ، عبدالعز یز ، ضیاء المرتضیٰ سمیت عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، مقررین نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ہرادارے میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے حکمران دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کررہے ہیں روزانہ 12ارب روپے کی زیادہ کرپشن ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا مہنگائی میں طوفان آگیا ہے۔ جماعت اسلامی نے ملک کو کرپشن فری بنانے کے لیے آگاہی مہم چلا رہی ہے تاکہ آئندہ لوٹ مار کرنے والوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کیا جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -