ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی انتظامی پوسٹیں ختم، گزیٹڈ ، نان گزیٹڈافراد مختلف ای ڈی اوز کے دفاتر میں تعینات

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی انتظامی پوسٹیں ختم، گزیٹڈ ، نان گزیٹڈافراد مختلف ای ...

  

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب لاہورکی انتظامی پوسٹوں کو ختم کرکے گزٹیڈو نان (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

گزٹیڈ افراد کو صوبہ بھر کے مختلف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ افسران کے دفاتر میں خالی آسامیوں پر تعینات کردیا۔محکمہ صحت بہاولنگر میں سینئر سٹور کیپر کی آسامی منظور شدہ نہ ہونے کے وجود محمد ایوب کا تبادلہ کردیا گیا۔ ڈی ٹی ایل لاہور سے سپرٹنڈنٹ ،اسسٹنٹ اور سینئر سٹور کیپر کو بہاولنگر بھیجوائے جانے پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کئیر عدنان ظفرکی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی طرف سے جاری کئے جانے والے مراسلہ کے تحت ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب لاہور میں تعینات سپرٹنڈنٹ ملک فریاد علی ،اسسٹنٹ سفیر احمد اور سینئر سٹورکیپر محمد ایوب کو تبدیل کرتے ہوئے ای ڈی او صحت بہاولنگر کے دفتر میں نئی تعیناتی کرنے کا حکم دے دیا ۔مذکورہ حکم نامہ کے تحت سپرٹنڈنٹ ملک فریاد علی نے گزشتہ روز ای ڈی او صحت بہاولنگر کے دفتر میں چارج رپورٹ دے کر حاضر ہوگئے ہیں تاہم اسسٹنٹ سفیر احمد اور سینئر سٹورکیپر محمد ایوب کی جانب سے تاحال چارج رپورٹ پیش نہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کئیرکے سیکرٹری علی جان خان کے حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عدنان ظفرنے ڈی ٹی ایل لاہور سے سینئر سٹور کیپر محمد ایوب کو بہاولنگر تعیناتی کا مراسلہ جاری کردیا ہے جبکہ بہاولنگر ضلع بھر میں قائم محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ گورٹمنٹ بہاولنگر کے بجٹ ہیڈ میں بھی سینئر سٹور کیپر کی آسامی کا سرے سے وجود نہ ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -