میٹرک کے امتحان کے بعد کالجز میں فرسٹ ایئر کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ

میٹرک کے امتحان کے بعد کالجز میں فرسٹ ایئر کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سرکاری کالجوں میں اصلاحات کے حوالے سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر صدارت صوبے کے ڈائریکٹرز کالجز کا اجلاس ہوا جس میں میٹرک کے امتحان کے بعد کالجز میں فرسٹ ائر کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ‘پری فرسٹ ائر کلاسز کے اساتذہ کو کنوینس الاؤنس دیا جائے گا‘میٹرک میں 80فیصد نمبر لینے وا لے طلبہ کی داخلہ وٹیوشن فیس معاف کر دی گئی‘ہر ضلع کے(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

500طلبہ کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا‘کالجز کی ریشنلائزیشن کا بھی فیصلہ ہوا ‘یہ بھی بتایا گیا کہ طلبہ سے لی جانے والی 2400روپے کمپیوٹر فیس کم کردی جائے گی‘کتب کے معیار کو بھی چیک کیا جائے گا‘اکیڈمی میں پڑھانے والے کالجز اساتذہ کو دوپہر 2بجے تک کالجوں میں پابند کیا جائے گا‘12بجے سے پہلے جانے پر کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -