ہائیکورٹ ملتان بنچ کاتا فیصلہ موسیٰ پاک ٹرین کاروٹ تبدیل نہ کرنے اور عوام کونوٹس کیلئے اشتہاردینے کاحکم ،سماعت12مئی تک ملتوی

ہائیکورٹ ملتان بنچ کاتا فیصلہ موسیٰ پاک ٹرین کاروٹ تبدیل نہ کرنے اور عوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگا ر خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے موسی پاک ٹرین کا ملتان سے روٹ ختم کرنے کے خلاف درخواست پر تافیصلہ روٹ (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
میں تبدیلی نہ کرنے اور عوام الناس کو نوٹس کرنے کیلئے اشتہار دینے کا حکم دیتے ہوئیسماعت 12 مئی تک ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے فاضل عدالت میں ملتان کے تاج محمد نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ ایک لاء فرم میں کام کرتا ہے جس کے ملتان اور لاہور میں دفاتر ہونے کی وجہ سے اس کو سفر کرنا پڑتا ہے اور گھر میں بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرنے والا واحد فرد ہے جس کیلئے اس کو ریلوے سے سفر میں آسانی رہتی ہے لیکن اب میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ ریلوے حکام نے ملتان سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین موسیٰ پاک شہید ایکسپریس (117 ۔اَپ اور 118۔ڈاؤن)کو سمہ سٹہ سے راولپنڈی کے درمیان چلانیکا فیصلہ کیا ہے اور ملتان سے لاہورروٹ کو نظرانداز کر دیا گیا ہے جوغیر قانونی ہے اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے مذکورہ نوٹیفیکیشن منسوخ کرنیکا حکم دیا جا ئے جبکہ عدالت میں ریلوے کے کونسل کی جانب سے ملتان لاہور روٹ منسوخ کرنے کی تجویز بارے 5 مارچ کا لیٹر بھی پیش کیا گیا ہے۔
موسی ٰپاک