ہائیکورٹ ملتان بنچ میں لا ہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرنے اور جنوبی پنجابی کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کی درخواست دائر

ہائیکورٹ ملتان بنچ میں لا ہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرنے اور جنوبی پنجابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(خبر نگا ر خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بینچ میں لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرنے ا ور جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
کی درخواست دائرکر دی گئی ہے جس پر 21 مارچ کو سماعت ہونے کا امکان ہے تفصیل کے مطابق ملتان کے رہائشی شہباز گورمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو انصاف کے حصول کے لئے دور دراز کا سفر کر کے ملتان آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس طرح کئی مقدمات کے لئے لاہور کا رخ کرنا پڑتا ہے نیز فنڈز ملازمتوں اور دیگر معاملات میں بھی محرومی کا سامنا ہے قبل ازیں مختلف بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویڑنز میں بھی ہائیکورٹ بنچز قائم کرنے کے مطالبات کئے گئے تھے تاہم مسائل برقرار ہیں جن کے حل اور جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے ساتھ سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے جنوبی پنجاب کے لئے ملتان میں قائم ہائیکورٹ بنچ کو خودمختار ہائیکورٹ کا درجہ دینے اورلاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کر کے پنجاب ہائیکورٹ رکھنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔