پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ...

  

ملتان،وہاڑی،خانیوال،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان (سٹاف رپورٹر228نمائندگان)پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام سابق صدر پرویز مشرف کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے روانگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،حکومت پر کڑی تنقید،تفصیل کے مطابق مشرف حکومت سے مک مکا کرکے فرار ہوئے،حکومت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور مک مکاکرکے شہید بے نطیر بھٹو کے قاتل کو مفرور کرایا گیا ہے (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

جبکہ پرویز مشرف کے غیر ملک فرار میں حکومتی خاموشی سوالیہ نشان ہے یہ ابت پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر جاوید صدیقی،سٹی جنرل سیکرٹری ایم سلیم راجہ،میڈیا کو آرڈینیٹر رئیس قریشی اور پیپلزبوتھ کے سینئر رہنما چوہدری لیاقت علی نے مشترکہ بیان میں کیا۔وہاڑیسیبیورو رپورٹ+نا مہ نگارکے مطابقپرویز مشرف کا ملک سے با ہر جا نا مسلم لیگ(ن) سے مک مکا کے بغیر قطعی ناممکن ہے جس شخص پر سالوں سے بیسیوں مقدمات چل رہے ہوں اور عدالتوں کو شخص مطلوب بھی ہو ایسے شخص کا ای سی ایل سے نام خارج کرنا عدالت کی بھی توہین ہے اور ملک کے تشخص کو بھی داغ دار کرنے کے مترادف ہے ان خیالا ت کااظہار نا ئب امیر جماعت اسلامی پنجاب عز یر لطیف نے نما زِ جمعہ کے بعد فیصل مسجد میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیااس موقعہ پر سید جاوید حسین شاہ ، حاجی طفیل وڑائچ ، علی وقا ص ہنجرا ، راؤ خلیل احمد، طارق محمود ، رضا محمد قادری ودیگر مو جود تھے ۔خانیوالسے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابقپیپلزپارٹی کے ضلعی صدر وممبر پنجاب بارکونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہائی پروفائل کیس کے باوجود پروفیسر مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینااورحکومتی رضامندی واضح ہوگیا کہ فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں مشرف کے خلاف سنگین مقدمات زیرسماعت ہو نے کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت کئی سوال پیداہورہے ہیں۔بہاول پورسے بیورو رپورٹ کے مطابق جنرل پرویز مشرف کا بیرون ملک جانا 2008کی جدہ اسلام آباد ڈیل کا پارٹ ٹو ہے۔ میاں نواز شریف انتہائی بے بس وزیراعظم ہیں۔ مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ان کے بس کا روگ نہیں۔ جنرل مشرف کا راستہ نہیں روک سکتے اور نہ ہی ان میں جرأت ہے۔ سانحہ پشاور صدر میں سرکاری ملازمین سمیت عام شہریوں کی شہادت انتہائی المناک بربریت کا واقعہ ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کااظہارضلعی نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور کلیم اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ڈیرہ غازیخانسیبیورورپورٹ کے مطابق آمر جنرل پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیج کر شریف برادران نے جمہوریت دفن کرکے حکومت بچائی حکمرانوں کی بزدلی سے وفاق کمزور ہوا۔مسلم لیگ ن نے جو کچھ بویا ہے اسے کاٹنا پڑیگا ماروائے آئین نظریہ ضرورت ایک بار پھر زندہ ہوگیا جمہوریت پسند جماعتیں نوازلیگ کے غیر جمہوری کردار کی مذمت کریں ان خیالات کا اظہار پیپلز ورکرز اتحاد اور پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر شہریا ر خان تالپور ، چیئرمین پیپلزورکرز اتحاد مختیا ر سرور پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی رہنما غلام عباس گورچانی ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بابا طاہر شاہ، غیور اختر قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام نوازحکومت کی طرف سے آمر پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیجنے کی اجازت پر شدید مخالفت کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرہ میں اختر غوری ، عارف جوگیانی، عامر خان کھوسہ ، شاہد پنوار، ریاض سرکانی، سید مظفر شاہ، مستری غلام عباس، چاچا غلام حیدر، فیاض دستی، حاجی بابا بہادر، مختیار حسین، صادق سرکانی،تنویر عباس و دیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -