جشن بہاراں کے سلسلے میں تقریبات کا اعلان

جشن بہاراں کے سلسلے میں تقریبات کا اعلان

  

ملتان(سپیشل رپورٹر )ضلعی حکومت ملتان نے جشن بہاراں کے سلسلے میں تقریبات کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں پہلی تقریب ضلعی حکومت ملتان اور ملتان ٹی ہاؤس کے زیر اہتمام سالانہ کل (بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

پاکستان امن مشاعرہ 20 مارچ 3 بجے سہ پہر ٹی ہاؤس ملتان میں منعقد ہو گا ۔جس کی صدارت پروفیسرڈاکٹر اسلم انصاری کریں گے ، جب کہ مہمان خصوصی امجد اسلام امجد ہونگے۔ اس موقع پر عباس تابش لاہور، زاہد فخری لاہور، سلیمان گیلانی لاہور، حماد حسن پشاور،نظرِ عابد مانسہرہ، شاکر شجاع آبادی ، عزیز شاہد ڈیرہ غازی خان، مشتاق سبقت لیہ، شگفتہ الطاف بہاولپور، ندیم بھابھہ وہاڑی، طاہر نسیم خانیوال، پروفیسر اصغر علی شاہ، اقبال ارشد، کرامت گردیزی ، فیاض تحسین، حسین سحر، پروفیسر انور جمال، ڈاکٹر محمد احسن، وسیم ممتاز، نوشابہ نرگس ، خالد مسعود خان، قمر رضا شہزاد، رضی الدین رضی، ممتاز اطہر، عباس ملک اپناکلام پیش کریں گے جبکہ نظامت شاکر حسین شاکر کریں گے۔ جشن ملتان کے سلسلے کی دوسری تقریب 21 مارچ بروز سوموار شام 4 بجے ملتان ٹی ہاؤس میں ہو گی، جس کی صدارت زاہد سلیم گوندل ڈی سی او ملتان کریں گے۔ جب کہ مہمانان خصوصی ہارون الرشید لاہور، ارشاد عارف لاہور، اصغر ندیم سید لاہور، ڈاکٹر غضنفر مہدی اسلام آباد اور بیرسٹر ظفر اللہ خان اسلام آباد ہونگے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری، پروفیسر حفیظ الرحمن خان ، ڈاکٹرمختار ظفر اور خالد مسعود خان ڈاکٹر حنیف چودھری، پروفیسر شوکت مغل، رضی الدین رضی ، شاکر حسین شاکر، سجاد جہانیہ ، قاسم رضا ، خالد اقبال ، رانا تصویر احمد ، محمد مصطفی، ڈاکٹر مقبول گیلانی اور دیگر محققین تاریخ ملتان پر اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔ اس موقع پر گزشتہ 2 سالوں کی جشن ریشم دِلان ملتان کانفرنس میں پڑھے جانے والے مقالہ جات پر مشتمل مجموعہ مقالات ملتان کی ابتدائی تقریب بھی ہو گی۔ جشن ملتان کے سلسلے کی تیسری تقریب بھی اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو گی۔ اس محفل مشاعرہ میں ڈاکٹر شوذب کاظمی ، سید مسعود کاظمی ، رہبر صمدانی ، نوازش علی ندیم ، ضیاء ثاقب بخاری، سہیل عابدی، قیصر عباس مگسی ، شیخ سلیم ناز، تحسین غنی، صابر انصاری، مامون طاہر رانا ، سجاد نعیم ، سلیم قیصر، مہر اجمل خاموش، احمد رضوان ، اکبر ہاشمی ، مبشر سعید ، حمید عاقب ، عابد ملک، سرفراز حارث اور دیگر اپنا کلام پیش کریں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -