وواپڈا ٹاؤن فیز تھری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کیلئے درد سر بن گیا، 3افسر ضلع بدر
ملتان(نمائندہ خصوصی)واپڈا ٹاؤن ملتان کا فیز تھری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی آفس پر ایک مصیبت بن کر گراہے گزشتہ اڑھائی ماہ سے سوسائٹی کی متنازعہ باڈی اور ضلعی آفس کے درمیان جاری قانونی جنگ کیوجہ سے ایک ضلعی آفیسر کو ڈسٹرکٹ سے نکال دیا گیا جبکہ2اسسٹنٹ رجسٹراروں کو ملتان جیسے اہم ضلع سے ہاتھ دھونا پڑآ۔اس تمام جنگ کے مرکزی کردار شیخ جمیل کو ملتان بدر کرکے پیڈا ایکٹ (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
کے تحت کارروائی شروع کردی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ واپڈا ٹاؤن ملتان کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے قانونی جنگ کی صورت میں آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے اس کھیل میں واپڈا ٹاؤن ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری سعید احمد خان کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور فیز تھری کیلئے اپنے آپ کو اہم مہرہ تصور کرتے ہیں۔متنازعہ باڈی کی مدد میں اس وقت ضلعی سطح کے اہم افسران بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں تاکہ سعید احمد خان ہی بطور جنرل سیکرٹری سامنے آئیں۔اس کھیل کا دوسرا اہم کردار واپڈا ہائیڈررو ورکرز یونین ہے جس کی قانونی حیثیت کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔نیب ملتان نے بھی واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔لیکن پھر بھی چند مفاد پرست عانصر اس یونین کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ہائیڈرو وکرز یونین کا صرف ایک ہدف ہے کہ کسی طرح سعید احمد خان کو جنرل سیکرٹری کامیاب کرایا جائے۔اس کیلئے کبھی تو کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے تو کبھی ای ڈی او سی ڈی میاں غفور احمدپر گھٹیا الزامات عائد کئے اور دفتر میں نہ بیٹھنے دیا۔جس پر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ بھی خم ٹھونک کر سامنے آگیا اور اس ساری گیم کے روح رواں کے تمام عزائم ناکام بنانے کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی۔معلوم ہوا ہے کہ واپڈا ٹاؤن ملتان میں ساری جنگ صرف ایک کلرک کیوجہ سے یہاں تک پہنچی ہے۔اس ہل کار کا نام شیخ جمیل ہے جوکہ گزشتہ 20سال سے ایک جگہ پر فرائض سرانجام دے رہا ہے اور واپڈا ٹاؤن ملتان کے متنازعہ باڈی کو محکمہ کی ایک ایک کارروائی کے بارے میں اطلاع فراہم کرتا رہا۔قبل ازوقت معلومات ملنے پر متنازعہ بادی اپنا لائحہ عمل مرتب کرلیتی جوکہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کیلئے درد سر بن جاتا ہے اس اہل کار کیوجہ سے ڈسٹرکٹ آفیسر محمدسلیم کو ضلع بدر ہونا پڑا۔اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو اکرم پاشا اور نعیم خوجا کو بھی شیخ جمیل کیوجہ سے ملتان سے نکلنا پرا اب رجسٹرار کرآپریٹو پنجاب نے شیخ جمیل کو بھی ملتان سے نکال دیا۔اسکے ٹرانسفر کی وجہ سے واپڈا ٹاؤن ملتان کی متنازعہ باڈی اپنے عظیم محسن سے محروم ہوگئی ہے اور بروقت اطلاعات موصول نہ ہونے پر اندھیرے میں ٹاسک ٹوئیاں ماررہی ہے۔
ضلع بدر