ایڈن گارڈنز بادلوں کی لپیٹ میں،شاہینوں کے پر بھیگنے اور سورماؤں کے پھسلنے کا خطرہ

ایڈن گارڈنز بادلوں کی لپیٹ میں،شاہینوں کے پر بھیگنے اور سورماؤں کے پھسلنے ...
ایڈن گارڈنز بادلوں کی لپیٹ میں،شاہینوں کے پر بھیگنے اور سورماؤں کے پھسلنے کا خطرہ

  

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج شام 7 بجے ہونے جارہا ہے اور میچ شروع ہونے سے پہلے ہی مقابلے پر التوا کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا آج کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونا ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔ ایڈن گارڈنز پر بھی سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت بارش شروع ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ مسلسل خطرے میں نظر آرہاہے۔ بادلوں کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے اور دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ نے موسم تبدیل ہونے اور بادلوں کے چھٹ جانے کی دعائیں شروع کردی ہیں۔

مزید :

T20 World cup -اہم خبریں -